سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا جبر اور پابندیاں 72 ویں روز میں داخل ہو گئیں۔ سری نگر سمیت تمام بڑوں شہروں میں بھارتی درندے تعینات ہیں، کئی علاقوں میں رکاوٹوں کو توڑ کر کشمیری نوجوانوں نے احتجاج کیا، آزادی ریلیاں بھی نکالیں۔
کرفیو لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا 72 واں روز، دکانیں، کاروباری مراکز بند، سکول اور کالج کے دروازوں پر تالے، پبلک ٹرانسپورٹ سڑکو٘ں سے غائب ہے، کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا۔
کشمیری نوجوانوں نے رکاٹیں توڑ کر کئی علاقوں میں آزادی کے حق میں ریلیاں نکالیں، مظاہرین نے بھارت کے ظلم وستم کے خلاف نعرے لگائے۔
کشمیریوں کا کہنا تھا کہ آزادی کے حصول تک جدو جہد رہے گی ۔۔