لاہور: (روزنامہ دنیا)مسلم لیگ نون پنجاب کی تنظیم سازی کر دی گئی، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی ہدایت کی روشنی میں ڈویژنل سطح پر عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی عہدے داروں میں شیخ آفتاب سینئر نائب صدر ، سائرہ افضل تارڑ، چودھری سعود مجید، محمد منشا اللہ بٹ، ذکیہ خان اور امانت اللہ خان شادی خیل نائب صدور ،ذیشان رفیق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ رانا محمد ارشد، خواجہ محمد وسیم جوائنٹ سیکرٹریز مسلم لیگ نون پنجاب ہوں گے ۔ نواز شریف کی ہدایت پر ڈویژنل سطح کی تنظیم کو بھی متعارف کروا دیا گیا۔
صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثنا اللہ کی مشاورت سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون پنجاب سردار اویس لغاری نے ڈویژنل عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ راولپنڈی ڈویژن میں ملک ابرار صدر، تنویر اسلم ملک سینئر نائب صدر، ملک سہیل بلال جنرل سیکرٹری اور چودھری ندیم خادم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، لاہور ڈویژن میں شیخ وسیم اختر صدر، ڈاکٹر شزرہ منصب علی خان سینئر نائب صدر اور پیر اشرف رسول جنرل سیکرٹری ،گوجرانوالہ ڈویژن میں چودھری عابدرضا صدر، ملک سعید، فاروق گھمن سینئر نائب صدور ا ور محمد توفیق بٹ جنرل سیکرٹری ،سرگودھا ڈویژن میں شاہنواز رانجھا صدر، حمیرا حیات روکھڑی نائب صدر اور ملک وارث کلو جنرل سیکرٹری ،فیصل آباد ڈویژن میں حاجی اکرم انصاری صدر اور کرنل ایوب گادھی جنرل سیکرٹری ، ملتان ڈویژن میں عبدالرحمن کانجو صدر، اسلم بودلہ، رانا بابر حسین عابد سینئر نائب صدور، شیخ طارق رشید جنرل سیکرٹری اور چودھری یوسف کسیلیہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، ساہیوال ڈویژن میں میاں یاور زمان صدر، چودھری طفیل جٹ سینئر نائب صدر، افتخار چھچھڑ جنرل سیکرٹری اور سید عاشق حسین کرمانی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،ڈی جی خان ڈویژن میں میر اعجاز احمد اچلانہ صدر، خضر حسین مزاری سینئر نائب صدر، اور حماد نواز ٹیپو جنرل سیکرٹری ہوں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے نامزد عہدیداران اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے جس میں رانا ثنااللہ صدر، اویس لغاری جنرل سیکرٹری، ملک ندیم کامران سینئر نائب صدر ہیں۔ حنیف عباسی، راجہ عتیق سرور، حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق، راجہ قمر الاسلام، رانا مشہود احمد خان، ملک احمد خان اور ارشد لغاری نائب صدور ہیں۔ عظمیٰ زاہد بخاری سیکرٹری انفارمیشن اور میاں مرغوب احمد سیکرٹری فنانس ہیں۔