لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز نے حلف اٹھا لیا

Last Updated On 18 October,2019 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز نے حلف اٹھا لیا، عدالت عالیہ میں مستقل ججز کی تعداد 44 ہو گئی۔

تقریب حلف برداری کا انعقاد لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے جج سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔

تقریب میں سینئر ججز اور وکلا رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد لاہور ہائی؎کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 44 ہو گئی جبکہ ایک جج جسٹس شکیل الرحمن خان کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی۔

عدالت عالیہ میں تاحال 15 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔ اس موقع پر بار عہدیداران نے خالی آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔