لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت بہتر ہے، علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی باتوں میں صداقت نہیں۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان کا احتجاج حکومت کی نااہلی کے خلاف ہے، وزیراعظم کے بیانا ت بھی افسوسناک ہیں، حکومت کو دھرنا دینے کی عادت ہے، اس لئے انہوں نے خود ہی ملک کو لاک ڈاؤن کر دیا، حکمران پورا ملک سولہ ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیں۔
ادھر مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا ئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے پرول پر رہا کیا جائے۔
دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، وی وی آئی پی وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔