لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم کی جانب سے طبعیت ناسازی کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی۔
تفصیل کے مطابق مریم نواز کو اجازت کیسے ملی؟ اہم حقائق سامنے آ گئے ہیں۔ خبریں ہیں کہ مریم نواز کی جانب سے طبیت ناسازی کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے انھیں فوری ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مریم نواز کو ہسپتال میں کتنی دیر رکھنا ہے، یہ فیصلہ ڈاکٹر کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کے کمرے کے ساتھ والے کمرے کو تیار کر لیا گیا ہے۔