اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی آئی ایس کے پی نامی تنظیم کی جانب سے کی گئی ہے۔
تھرٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قائدین پر حملے کا خطرہ ہے۔ یہ حملے پورے پاکستان میں آزادی مارچ پر کئے جا سکتے ہیں۔ اس معاملے میں سیاسی جماعتوں اور ان قائدین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیکٹا کی جانب سے تمام حساس اداروں کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔