کراچی میں پلاسٹک کے انڈوں کے معاملے کا ڈراپ سین

Last Updated On 25 October,2019 07:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پلاسٹک کے انڈوں کو قبضے میں لینے کا معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پی سی ایس آئی آر نے تمام انڈوں کو اصلی اور غذائیت سے بھرپور قرار دے دیا۔

چند روز قبل سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے ڈیفنس کی ایک دکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں مرغی کے انڈے قبضے میں لے لیے تھے۔

وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ یہ انڈے پلاسٹک سے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ ایک حیرت انگیز خبر تھی اور شہر میں اس سے بہت بے چینی بھی پھیل گئی تھی لیکن آج پی سی ایس آئی آر نے ان انڈوں کو تحقیق کے بعد غذایت کے لیے بھرپور قرار دیا۔

ارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان انڈوں میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ضابطے کے مطابق تمام اجزا موجود ہیں لیکن یہ انڈے فریز کیے گئے تھے جس کی وجہ سے انڈوں کے اندر کا لیکویڈ جم گیا تھا جس سے یہ تاثر ابھرا کہ یہ انڈے پلاسٹک سے بنائے گئے ہیں۔