اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا احساس پروگرام کے تحت حقدار طلبا کو 50 ہزار سکالرشپ دی جائیں گی، اطلاق تمام سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا، یہ وظائف ان خاندانوں کے طلباء میں تقسیم کئے جائیں گے جن کی آمدن 45000 روپے سے کم ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا 50 فیصد کوٹہ خواتین، 2 فیصد معذور طلبا کیلئے مختص ہوگا، وظائف میں کتابیں، ٹرانسپورٹ، رہائش و دیگر ضروریات شامل ہیں، وظائف کا اطلاق 152 سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا۔