اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے ؟۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کو جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا، ان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے، ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے، ایک کالعدم تنظیم کی بارکھان میں لیویز فورس پر حملہ آور ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
حکومت نے جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا۔مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے۔ جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟ pic.twitter.com/kPdpfLw7uD
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 29, 2019