فضل الرحمان کو فائیو سٹار سہولتیں دی ہیں: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 01 November,2019 02:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خوفزدہ ہوتے تو مولانا صاحب کو سہولتیں کیوں دیتے ؟ فضل الرحمان کو فائیو سٹار سہولتیں دی ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان کو ایسا ماحول دیا جہاں وہ اسلام نہیں، اپنی ذات کیلئے گفتگو کریں، عوام سنیں ان کا ایجنڈا، خواہشات اور ارمان کیا ہیں، ہم نےفضل الرحمان کے احتجاج کیلئے سہولت کاری کی ہے۔

 بعدازں فردوس عاشق اعوان نے عدالتی حکم پر اسلام آباد کی ضلع کچہری کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ججز کے چیمبر کا دورہ بھی کیا ہے، ضلع کچہری کے حالات ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، ماضی میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کیلئے صورتحال چشم کشا ہے، حکومت اور بار کے درمیان پل کا کردار اعزاز ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا یہ صورتحال ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ اور چشم کشا ہے، ضلع کچہری میں سائلین کیلئے کوئی سہولت نہیں، وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدالتیں زبوں حالی کا شکار ہیں، 1830 کے بنے قوانین میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، میری سیاسی زندگی میں کچہریوں کا پہلا دورہ ہے۔

Advertisement