اسلام آبا: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس شہریوں کی خدمت کے لئے سر گرم، دھرنے کے دوران ٹریفک پولیس کانسٹیبل نے معذور شخص کو ہاتھوں میں اٹھا کر فٹ پاتھ پار کرا کے لوگوں کے دل جیت لیے۔
اسلام آباد میں جاری دھرنے کے دوران معذور شخص کی فٹ پاتھ پار کرانے کے لیے ٹریفک کانسٹیبل عامر بیگ نے ہاتھوں میں اٹھالیا۔ آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے معذور شخص کی مدد پر ٹریفک کانسٹیبل عامر بیگ کے عمل کو سراہا۔ آئی جی نے عامر بیگ نامی کانسٹیبل کے لئے دس ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ٹریفک کانسٹیبل عامربیگ نے معذور شخص کی مدد کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ پولیس کا نام بھی روشن کیا، ٹریفک کانسٹیبل نے انسانی ہمدردی کی ایسی مثال قائم ہے جو پولیس کی عزت میں اضافے کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسقبل میں بھی اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان اس مثال کو قائم رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔