اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قوم اب کسی صورت مولانا کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی، دینی مدارس کے معصوم طلباء کو سڑکوں پر لا کر انتشار کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب عوام اب مکمل طور پر بیدار ہو چکے ہیں، ماضی میں وہ کرپٹ سیاستدانوں کے کرتوت دیکھ چکے ہیں اور اب آپ ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ان کرپٹ حکمرانوں کو تحفظ دیتے رہے ہیں۔
مولانا صاحب عوام اب مکمل طور پر بیدار ہوچکے ہیں ماضی میں وہ کرپٹ سیاستدانوں کے کرتوت دیکھ چکے ہیں۔ اور آپ ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ان کرپٹ حکمرانوں کو تحفظ دیتے رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 2, 2019
قوم اب کسی صورت مولانا کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی دینی مدارس کے معصوم طلباء کو سڑکوں پر لاکر انتشار کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 2, 2019
دارالخلافہ میں کھڑے ہوکر قومی اداروں پر پر زبان درازی کررہے ہیں.مولانا صاحب قومی اداروں پر تو دشمن حملہ آور ہوتے ہیں آپ کا کیا ایجنڈاہے؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 2, 2019
سیاسی بونے ایک ایک کرکے محض اس لیے اچھل کود میں مصروف ہے کہ خود کو احتسابی شکنجے سے بچا لیں۔
انہیں فقط ذاتی مفادات عزیز ہے ملک و قوم اور عوام کا نہ تو انہیں پہلے خیال تھا نہ اب ہے اور نہ ہی یہ کبھی ملکی مفاد کا سوچ سکتے ہیں .وزیراعظم عمران خان نہ تو ان کے ساتھ ڈیل کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی انہیں ڈھیل دینے کو۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 2, 2019
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ دارالخلافہ میں کھڑے ہو کر قومی اداروں پر زبان درازی کر رہے ہیں، مولانا صاحب قومی اداروں پر تو دشمن حملہ آور ہوتے ہیں، آپ کا کیا ایجنڈا ہے؟ سیاسی بونے ایک ایک کر کے محص اس لیے اچھل کھود میں مصروف ہے کہ خود کو احتسابی شکنجے سے بچا لیں۔