ریاض: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے رواں برس مختلف مقدمات میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیا جس پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
زلفی بخاری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید قیدیوں کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ ریاض، دمام، مکہ، تبوک اور دیگر سعودی شہروں سے بے دخل کئے گئے 3400 کے قریب پاکستانیوں کو بھی رہا کروایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے اپنے وعدوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے، تاہم صحیح طریقہ کاروضع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔