روسی صدر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے 30 ہزار سال پرانا تحفہ

روسی صدر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے 30 ہزار سال پرانا تحفہ

روسی صدر نے طدورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانرواشاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

ولادیمیر پوتن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 30 ہزار سال پرانے ہاتھی کے دانت سے بنا ایک فن پارہ تحفے میں پیش کیا۔ ہاتھی کا یہ دانت ماہرین آثار قدیمہ کو 2012ء میں شمالی سائبریا سے ملا تھا۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دیے گئے تحفے کے سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دورہ سعودی عرب کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کو بھی قیمتی روسی شاہین تحفے میں دیا۔