اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے فارم 45 سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 95 فیصد پولنگ سٹیشنز کے نتیجے کو الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے منسوب کیا، الیکشن کمیشن نے اپنی کسی رپورٹ میں ایسے اعداد و شمار جاری نہیں کیے، الیکشن کمیشن توقع رکھتا ہے کہ مستقبل میں ایسے غیر مصدقہ اور فرضی حوالہ جات سے اجتناب برتا جائے گا۔