اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کا عمل جاری ہے، سفارتکاروں کو روکے جانے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
پانچویں روز بھی پاکستانی سفارتی عملے کو افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے روکا اور ہراساں کیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نقاب پوش اسلحہ بردار شخص نے پاکستانی سفارتکاری کی گاڑی کو روکا جس کے بعد انٹیلی جنس اہلکار اپنی بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوا۔
پاکستان افغان وزارت خارجہ کیساتھ معاملہ اٹھا چکا ہے، مگر افغان وزارت خارجہ اپنی انٹیلی جنس ایجنسی کے سامنے بے بس ہو چکی ہے۔ پاکستان نے ان واقعات کے بعد افغانستان میں قونصلر آپریشنز بند کر دیئے ہیں لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میڈیکل ایمرجنسی کیسز میں ویزوں کا اجرا کیا جا رہا ہے۔