کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو مقامی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ہراساں کرنے لگے، ایجنسی اہلکار سفارتکاروں کو روک کر نازیبا زبان استعمال کرنا معمول بنا لیا، پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیا تاہم افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا ہے، تمام سفارتکاروں کو نقل و حرکت کے دوران روکا جاتا ہے۔ افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار پاکستانی سفارتکاروں کی گاڑیوں کا نہ صرف راستہ روکتے ہیں بلکہ روک کر غلط زبان بھی استعمال کرتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ہراساں کرنے کا سلسلہ گھر سے لیکر سفارتخانے اور واپسی کے راستے میں کیا جا رہا ہے، پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیا تاہم افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔