افغان خفیہ ایجنسی بے لگام، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

Last Updated On 09 November,2019 06:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس بے لگام ہو گئی، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ نویں روز بھی جاری ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار گھر راستے میں ہراساں کرتے ہیں، پاکستانی عملے کی نقل و حمل کی 24 گھنٹے نگرانی ہو رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عملے کو اشیائے ضروریہ خریدنے کی اجازت نہیں، گزشتہ روز سفارتی عملے کی گاڑیوں کے تعاقب میں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ افغان اہلکار بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے ذریعے عملے کا پیچھا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 9 روز سے افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو مقامی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ہراساں کرنے لگے ہوئے ہیں، ایجنسی اہلکار سفارتکاروں کو روک کر نازیبا زبان استعمال کرنا معمول بنا لیا گیا ہے، پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے سامنے اٹھایا ہے تاہم افغان وزارت خارجہ خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔