اسلام آباد: (دنیا نیوز) گیس کی ترسیلی کمپنیوں نے اوگرا سے نرخ مہنگے کرنے کی سفارش کر دی۔ سوئی ناردرن نے 31 فیصد جبکہ سوئی سدرن نے ساڑھے 8 فیصد نرخوں میں اضافے کی آس لگا لی۔
سواد وارے میں نہیں پڑ رہا ہے گیس کی قیمت بڑھائی جائے ترسیلی کمپنیاں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے اوگرا کو اپنا دکھڑا سنا دیا۔ اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 62 روپے 52 پیسے اضافہ کی درخواست کی ہے۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے اسے گیس فیلڈ سے فی ایم ایم بی ٹی یو پر لاگت اوسط 799 روپے آرہی ہے جبکہ قیمت خرید 736٫48 روپے فی یونٹ ہے۔
اسی طرح سوئی ناردرن کی نے بھی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 115 روپے 54 پیسے اضافے کی درخواست اگرا سے کی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال کے لیے 78 روپے 47 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی تجویز دی ہے ایس این گی پی ایل کو گیس کا فی یونٹ 818٫95 روپے پڑ رہا ہے جبکہ اوسط قیمت فروخت 624٫93 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
ترسیلی کمپنیوں نے نہ صرف گیس کے نرخ بڑھانے بلکہ اضافے کی صورت میں نئی قیمت کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے کرنے تجویز دی ہے۔
اوگرا نے سوئی ناردرن کے لیے عوامی شنوائی 19 نومبر کو لاہور میں کرے گی جبکہ 20 نومبر کو کراچی میں سوئی سدرن کی درخواست پر پبلک ہیئرنگ منعقد ہو گی۔