پاکستانی محمد آصف نے ورلڈ سنوکر چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 09 November,2019 06:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی محمد آصف نے فلپائن کے کھلاڑی کو پچھاڑ کر دوسری مرتبہ ورلڈ سنوکرچیمپین شپ جیت لی۔

ترکی کے شہر انتالیہ میں سنوکر چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور دوسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن بن گئے۔ اس سے قبل انہوں نے 2012ء میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

 میچ کے بعد جیتنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ٹائٹل پاکستانی قوم اور کشمیری بھائیوں کے نام کرتا ہوں، یہ میری نہیں پوری قوم کی فتح ہے، کامیابی پر اللہ کا شکرگزار ہوں، مشکل ٹورنامنٹ تھا نفس پر قابو رکھا اور جیتا، دوسری بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں، پاکستان جا رہا ہوں امید ہے اچھا رسپانس ملے گا۔

یاد رہے کہ سیمی فائنل میں محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-7سے کامیابی حاصل کی، کوارٹر فائنل میں بھی آصف نے تھائی لینڈ ہی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

پاکستان کے محمد آصف نے گروپ میں تمام میچز جیتے، پھر راؤنڈ آف سکسٹی فور، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو اور پھر پری کوارٹر فائنل جیتا ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے محمد سجاد نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014میں محمد سجاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔

اب محمد آصف دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ محمد آصف 2017 اور 2013 میں ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والے ٹیم میں بھی شریک تھے جب کہ 2013میں انہوں نے ایشین سکس ریڈ چیمپئن شپ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔