اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐنے کرپشن کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں دیں، ہم نے این آر او دے دے کر معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا، کروڑوں روپے لوٹنے والوں پر کون رحم کرتا ہے۔
وزیراعظم نے انٹرنیشنل رحمتہ اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے ہیں لاہور کو پیرس اور ایشین ٹائیگر بنا دوں گا، ہم پاکستان کو انشااللہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر ایک ریاست بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیسا بنانا سب سے زیادہ بت پرستی ہے، انسان جب تباہ ہوتا ہے وہ اپنی زندگی کا مشن پیسہ بنا لیتا ہے۔ جتنے بڑے صوفی برصغیرمیں آئے وہ حضورﷺ کی سنت پرچل رہے تھے بڑے آدمی بن گئے۔ آج بھی لوگ صوفیاء کرام کے مزاروں پر جاتے ہیں کیونکہ وہ نبی ﷺ کی سنت پرچل رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سامنے مافیاز بیٹھے ہیں، بیوروکریسی میں مافیا ہیں ہم نے ان مافیاز سے لڑنا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے کرپشن کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں دیں جبکہ ہم نے این آر او دے دے کر معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا گیا، کروڑوں روپے لوٹنے والوں پر کون رحم کرتا ہے۔