کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سی کے دفاتر میں انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جام کمال خان نے فوری طور پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کرنے ہدایت کی ہے۔
جہاں خواتین کو ہراساں ک نے کے واقعات کے حوالے سے شکایات وصول کرنے کے علاوہ ایسے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔
سیلوں میں تعینات مرد اور خواتین پر مشتمل عملہ ہراساں کئے جانے کی عوامی کی شکایات پر کارروائی کر سکے گا۔ ان سیلز میں فون نصب کر کے ان کے نمبر مشتہر کئے جائیں گے۔
وزیراعلٰ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سیل میں موصول ہونے والی شکایات کی رپورٹ اور کی گئی کارروائی کی تفصیل وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو ارسال کی جائے۔