بلوچستان حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Last Updated On 19 August,2019 05:34 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایک سال کے دوران بلوچستان کابینہ کے چودہ اجلاس میں 100 قوانین اور اصلاحات کی منظوری دی گئی۔ حکومت ایک سالہ کارکردگی سے مطمئن جبکہ اپوزیشن کی جانب سے رپورٹ پر تنقید کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے قیام کو ایک سال کا عرصہ مکمل ہوگیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران بلوچستان کابینہ کے چودہ اجلاس منعقد ہوئے۔ کابینہ نے 100 قوانین اور اصلاحات کی منظوری دی جبکہ بیس ہزار ملازمتیں دینے کا فارمولہ وضع کیا۔

ایک سال میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی آمدنی میں 7 ارب کے اضافے کے ساتھ آٹھ سو ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کا اجرا اور مستحق مریضوں کیلئے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈزکا اعلان بھی شامل ہے۔
 

Advertisement