لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے دنیا میڈیا گروپ کے قائم کردہ صحافتی معیار کو بہترین قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے بلاک 28 سے متوقع طور پر سوئی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کی اُمید ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے دورہ لاہور کے دوران دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا۔ ہیڈ آفس پہنچنے پر چیف آپریٹنگ آفیسر ہاشم خان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہیڈ آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور دنیا میڈیا گروپ کے صحافتی معیار کی تعریف کی۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے خوشخبری بھی سنائی اور بتایا کہ بلوچستان میں بلاک 28 سے سوئی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملکی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات اور نقطہ نظر میں بھی شرکت کی۔