لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کچھ دیر بعد سماعت کرے گا۔
نامزد چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر مشروط طور پر نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔