لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستانی عوام کی اکثریت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی حامی ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق 53 فیصد لوگوں نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی حمایت کی جبکہ 44 فیصد اس کے مخالف ہیں، 40 فیصد لوگ نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی قیادت شہباز شریف کو دینے کے حق میں ہیں جبکہ 37 فیصد کا خیال ہے کہ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کو کرنی چاہیے۔