لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت انتہائی تشویش ناک ہے، بیرون ملک علاج میں تاخیر نقصان پہنچا سکتی ہے۔
سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کے سینئر ترین ڈاکٹرز پر مشتمل سپشل میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کی ہے، نواز شریف کے بیرون ملک علاج میں تاخیر ان کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
Former PM #NawazSharif’s health status remains critical.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) November 15, 2019
Special Medical Board of Punjab Govt. comprising of eminent medical professionals recommended travelling for medical treatment abroad to a centre of excellence.
The delay could’ve serious adverse health & life consequences. pic.twitter.com/5cypaTiWwy