لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کا معائنہ کیا، سابق وزیراعظم کے جسم پر سوجن اور سائیڈ ایفیکٹس میں اضافہ ہوا، ڈاکٹرز کا اصرار ہے نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیا جائے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سٹیرائیڈز کے ہائی ڈوز و دیگر ادویات کی بنا پر بلڈ شوگر بڑھی، نواز شریف کی زندگی کیلئے طبی اثرات جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق وقت پہلے ہی ضائع ہوچکا ہے۔