لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف منگل کو روانہ ہوں گے، ایئر ایمبولینس منگل کی صبح لاہور پہنچے گی، ڈٓاکٹرز نوازشریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے ادویات دے رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا آج صبح دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے، ڈاکٹرز نے صلاح مشورے کے بعد پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلئے ہائی ڈوز پر مشتمل ادویات دے رہے ہیں، نوازشریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے محفوظ طبی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔
ن لیگی ترجمان نے کہا کہ بریکنگ طبی خطرات کو کم سطح پر لانے کیلئے بھی ادویات جاری ہیں۔