لاہور: (دنیا نیوز) عدالتی حکم کے بعد نوازشریف کی اڑان بھرنے کی تیاری، منگل کو لندن روانگی کا پروگرام بن گیا۔ علاج کے انتظامات مکمل، ہارلے سٹریٹ کلینک میں ڈاکٹروں سے وقت لے لیا گیا۔
نوازشریف کو لندن لے جانے کیلئے قطر سے ایئرایمبولنس آئے گی، سابق وزیراعظم کو سفر کے قابل بنانےکیلئے ادویات میں ردوبدل کر لیا گیا، پلیٹ لیٹس کے چاربیگ رکھے جائیں گے، پرواز کا دورانیہ تقریبا چھ گھنٹے ہوگا۔
ادویات کے بعد طبیعت بہتر ہوتے ہی نوازشریف لندن روانہ ہو جائیں گے، ایئرایمبولینس میں طبی سہولتوں کے ساتھ میڈیکل ٹیم بھی ہو گی، سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے شیڈول بتا دیا۔
Former PM #NawazSharif is scheduled to travel abroad, to London-UK, for medical treatment within 48 hours once he’s clinically stabilised, made travel-worthy & is safe for air travel.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) November 17, 2019
He will make the journey in a fully equipped & medically staffed Air Ambulance; arriving soon.