اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہالینڈ کی ملکہ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملکہ میکسیما 25 نومبر کو پاکستان آئیں گی، صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نیدرزلینڈ کی ملکہ 25 نومبر سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی، ملکہ میکسما اقوام متحدہ کی مالیاتی شمولیت برائے ترقی کی خصوصی نمائندہ کےطور پردورہ کرینگی۔ وہ صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملکہ میکسیما سرکاری اور نجی شعبہ کی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گی، مالیاتی شمولیت برائے ترقی بھی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملکہ مائیکرو پے منٹ گیٹ وے پے منٹ کی لانچنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گی، مائیکرو گیٹ وے پے منٹ سٹیٹ بینک کی چھوٹی ادائیگیوں کا اقدام ہے، ملکہ میکسما فروری 2016 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔