نواز شریف کا نام بدستور ای سی ایل میں شامل، عدالتی احکامات دیکھا کر جاسکیں گے

Last Updated On 18 November,2019 03:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو 2 روز گزر گئے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالا جا سکا، امیگریشن حکام کے ذرائع کے مطابق عدالت کا تحریری حکم دکھا کر ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی علاج کی غرض سے ضمانت منظور ہوئی اور لاہور ہائیکورٹ نے 2 روز قبل سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم بھی دیا مگر وزارت داخلہ کی جانب سے ابھی تک نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔

امیگریشن حکام کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام بد ستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے اور وہ امیگریشن حکام کو عدالتی احکامات دکھا کر ملک سے باہر جا سکیں گے، میاں نواز شریف کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

امیگریشن حکام کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

 

Advertisement