بنوں: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کیلئے نکلے ہیں، حکمرانوں کے پاس مخالفین کو گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں، ان حکمرانوں کا کوئی نظریہ نہیں۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ووٹ چوری کر کے حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، حکومت کے پاس کوئی نظریہ یا منصوبہ نہیں، پاکستان میں باوقار سیاست چاہتے ہیں، آپ کے دن گنے جاچکے، ہم اسلام آباد ایسے ہی نہیں گئے اور ایسے ہی نہیں آئے، آپ کی جڑیں کٹ گئیں اور چولیں ہل گئیں، اب دن گنتے جاؤ۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا قوم کو دوبارہ الیکشن کی طرف جانا ہوگا، حکومت نے 10 سالہ قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا، جس نے رپورٹ پیش کی کہ ایک پیسے کی خردبرد نہیں ہوئی، پاکستان میں اب آپ عوام کا راستہ نہیں روک سکتے، اپوزیشن جماعتوں نے ہمارا ساتھ دیا اور موقف کی حمایت کی، آج بھی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔