اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کی ٹوکن ٹیکس کی لمبی لائنوں کے جھنجٹ سے جان چھوٹ گئی۔ ضلع میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ملک بھر میں نیشنل بینک کی کسی برانچ میں آن لائن جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
آن لائن ٹوکن ٹیکس کی سہولت نیشنل بینک کی تمام برانچوں میں دستیاب ہوگی اور ٹیکس کی ادائیگی ہوتے ہی رئیل ٹائم میں سسٹم میں آ جائے گی۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال خان کے مطابق اگلے مرحلے میں موبائل فون سے بھی ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔
ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے، اس کے بعد مزید توسیع نہیں ہوگی۔