وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے نام تجویز کر دیئے

Last Updated On 30 November,2019 04:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔

وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تین نام تجویز کئے، ان میں ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام بھی تجویز کئے گئے ہیں۔ سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام شامل ہیں۔