دنیا نیوز کی گیارہویں سالگرہ، ایم ڈی نوید کاشف نے مختلف شعبوں کے ہیڈ اور کارکنوں کیساتھ کیک کاٹا

Last Updated On 01 December,2019 11:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کی گیارہویں سالگرہ کا جشن بھی بڑا، ایم ڈی دنیا میڈیا گروپ نوید کاشف نے مختلف شعبوں کے ہیڈ اور کارکنوں کے ساتھ کیک کاٹا۔

سالگرہ کی تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر ہاشم خان اور ڈائریکٹر ایچ آر تسنیم عارف سمیت مختلف شعبوں کے انچارج، پروڈیوسرز اور کارکنوں نے شرکت کی۔

ایم ڈی دنیا میڈیا گروپ نوید کاشف نے اس موقع پر کہا کہ چینل کی کامیابی کے گیارہ سال مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ ادارہ ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں الگ پہچان رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر جانبدارانہ ادارتی پالیسی، پیشہ وارانہ ساکھ، تبصروں اور تجزیوں کے باعث دنیا نیوز ہر دلعزیز چینل ہے۔