سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے، تاریخ کے بدترین لاک ڈاؤن کا آج ایک سو انیسواں روز ہے۔ بھارتی فوج نے ماہ ِنومبر میں 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کر دی۔
مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن جاری ہے۔ کشمیریوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، ٹراسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔
کشمیر میڈٖیا سروس نے ماہِ نومبر کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق بھارتی فوج نے 7 نوجوانوں کو شہید کیا، 82 افراد پیلٹ گن کا نشانہ بنائے گئے، 60 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، 3 خواتین کو زدو کوب اور بھارتی فورسز نے تین گھروں کو مسمار کیا۔