وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 10 نکاتی ایجنڈے پر غور

Last Updated On 03 December,2019 02:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا، آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم پر مشاورت ہوگی، شرکا کو موڈیز کی رپورٹ پر بریف کیا جائے گا۔

 اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، کابینہ میں سیاسی، معاشی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور ہو گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سرمایہ کاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

اجلاس میں واپڈا کے ممبر پاور اور ممبر واٹر کی عارضی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی، چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور کمپی ٹیشن کمیشن پاکستان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔