اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے طلبہ تنظیمیں متشدد اور تعلیمی ماحول خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں، ہم اس سلسلے میں جامع کوڈ آف کنڈکٹ لاگو کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ یونیورسٹی مستقبل کے لیڈرز کو پروان چڑھاتی ہیں۔ طلبہ تنظمیں مستقبل کے لیڈرز کو بنانے مین اہم ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی یونیورسٹیاں پرتشدد محاذ جنگ بن چکی ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں طلبہ تنظیمیں متشدد اور تعلیمی ماحول کے خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سلسلے میں جامع کوڈ آف کنڈکٹ لاگو کریں گے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیز کو مثال بنائیں گے تا کہ ہم طلبہ تنظیموں کو بحال کرکے ان کے مثبت کردار سے فائدہ اٹھا سکیں۔
We will establish a comprehensive & enforceable code of conduct, learning from the best practices in internationally renowned universities, so that we can restore & enable student unions to play their part in positively grooming our youth as future leaders of the country.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2019