اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیسز کی نگرانی کرنے والے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب مستعفی ہوگئے۔ نئیر رضوی نے استعفی چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔
جعلی اکاونٹس کیسز کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نئیر رضوی کو رواں سال فروری تعینات کیا گیا۔ چیئرمین نیب کو بھیجے گئے خط میں نئیر رضوی نے لکھا کہ ایک سال کے دوران نیب میں پوری دیانتداری کے ساتھ خدمات سر انجام دیں۔
نئیر رضوی نے کہا کہ ذاتی مصروفیات اور نجی پریکٹس کی وجہ سے نیب میں خدمات جاری نہیں رکھ سکتا، ایک ماہ کا نوٹس دے رہا ہوں، چار جنوری سے نیب کو دستیاب نہیں ہوں گا۔
نئیر رضوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف علی زرداری اور فرال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کروائی تھی۔