اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست متحدہ اپوزیشن کی جانب سے دائر کی گئی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر اپوزیشن کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا گیا جس میں موقف اپنایا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے پر آرٹیکل 213 خاموش ہے، آرٹیکل 213 کی خاموشی سے آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔