اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے ملک میں جاری مہنگائی کیخلاف 8 دسمبر کو ملک احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے پارٹی کے فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بروز اتوار مورخہ 8 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حکومتی پالیسیوں نےغریب کی زندگی اجیرن کر دی، بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ کہاں گیا؟ 8 دسمبر بروز اتوار پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ریکارڈ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔
8 دسمبر بروز اتوار پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ریکارڈ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی- حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کر دی ہے- کہاں گیا بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ؟
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 6, 2019