کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نواز شریف کو بیٹی سے ملنے واپس آنا چاہیے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف واپس آجائیں احتساب بھی ہو جائے گا، احتساب سے بچنے کیلئے لندن میں چھپنا شرم کی بات ہے، وزیراعظم سے کہا جو ریکوری سندھ سے ہو وہ سندھ پر خرچ ہونی چاہیے، کراچی قومی خزانے کو وسائل کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا وفاق نے کراچی میں مزید منصوبوں کیلئے 8 ارب روپے جاری کیے ہیں، مریم نواز احتساب سے بچنے کیلئے لندن جانا چاہتی ہیں۔