کراچی: (دنیا نیوز) بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی ہونے والا 6 سالہ حسنین ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد کراچی میں دم توڑ گیا۔
آوارہ کتوں نے ایک ماہ قبل بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں حسنین پر ایسا حملہ کیا کہ وہ پھر سے کھڑا نہ ہوسکا، کراچی کے این آئی سی ایچ میں پچھلے ایک ماہ سے زیر علاج حسنین آج دم توڑ گیا۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے حسنین کی موت کی تصدیق کی۔
ڈاکٹرز کے مطابق کتے کے کاٹنے سے بچے کا جبڑے، ناک، کان اور سر بری طرح متاثرہ ہوئے، حسنین کی موت کا سبب جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والے زخم میں انفکشن بنا، اہلخانہ حسنین کی میت لیکر لاڑکانہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں بچے کی تدفین کی جائے گی۔