کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے اثاثہ جات ریفرنس میں سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت نے درخواستوں پر 25 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نمبر تین میں ملزمان کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے۔ احتساب عدالت آغا سراج کے اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔