لاہور: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی، شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی جو ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے چھاپے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
فیاض الحسن چوہان پر تشدد کس نے کیا، وکیل کا پتہ بھی چل گیا اور شناخت بھی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق وکیل کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی اور وہ ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ بھی مارا لیکن و ہ پکڑا نہ جا سکا۔
فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والے مزید 6 وکلا کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کو بھی پی آئی سی حملہ کیس میں حراست میں نہیں لیا جا سکا۔ گیارہ دسمبر کو پی آئی سی پر حملے کے وقت وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو وکیلوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کردی ہیں۔