اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے پراسیکیوٹر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیب پراسیکیوٹر کی گاڑی پر سواں گارڈن کے قریب فائرنگ کی گئی۔ تاہم واثق ملک اس میں محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر کی گاڑی پر 2 فائر کیے گئے۔
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے پراسیکیوٹر کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ معاملہ آئی جی اسلام آباد کے نوٹس میں لائیں۔