پنڈ دادنخان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے مریم نواز کو بیرون ملک جانے سے روکنا بہت زبردست فیصلہ ہے۔
پنڈ دادنخان میں ایک تقریب سے خطاب میں فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا بھی زیادتی تھی کیونکہ عام آدمی یہاں پر جیلیں کاٹتا ہے اور سپیشل لوگ باہر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے یہ لوگ جیلوں میں نہ رہیں، لوٹی رقوم ادا کریں اور جہاں مرضی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم روز لاشیں وصول کر رہے ہیں۔ ہندوستان کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے وہاں کے شہری بھی مسائل کا شکار ہیں۔ آر ایس ایس کی ہندو نواز پالیسی کے باعث ہندوستان کا وجود خطرے میں ہے۔