2019ء میں وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دورے

Last Updated On 30 December,2019 10:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے 2019ء کا پہلا غیر ملکی دورہ ترکی کا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، چین، سعودی عرب، امریکا، بحرین اور سوئٹزرلینڈ کے دورے کیے۔

 

وزیراعظم عمران خان تین جنوری کو استنبول گئے، 21 جنوری کو قطر کا دورہ کیا۔ وہ 10 فروری کو متحدہ عرب امارات گئے۔ عمران خان نے 21 اپریل کو ایران کا بھی وزٹ کیا۔

وزیراعظم 25 اپریل کو چین کے سرکاری دورے پر گئے۔ 30 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔ عمران خان 13 جون کو کرغزستان پہنچے۔ انہوں نے 21 جولائی کو امریکا کی یاترا کی جس پر 67 ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو ایک بار پھر سعودی عرب پر گئے۔ 24 ستمبر کو وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیلئے دوبارہ امریکا گئے، جہاں انہوں نے بھرپور انداز میں کشمیر اور مسلم امہ کا مقدمہ پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے 8 اکتوبر کو چین کا دوسرا دورہ کیا۔ 13 اکتوبر کو وہ ایران گئے۔ وزیراعظم نے 15 اکتوبر اور 14 دسمبر کو سعودی عرب کے دو دورے کئے۔

وزیراعظم نے 16 دسمبر کو بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم 17 دسمبر کو سوئٹزرلینڈ گئے، جہاں انہوں نے جنیوا میں عالمی مہاجرین کانفرنس سے اہم خطاب کیا۔