اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نیب آرڈیننس سے متعلق اہم مشاورت کے لئے میڈیا سٹریٹجی اجلاس آج بلا لیا، حکومتی بیانیہ پر غور ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ٹیم اور حکومتی رہنما شریک ہوں گے، نیب آرڈیننس سے متعلق معاملے پر مشاورت ہوگی، موجودہ صورتحال پر حکومتی بیانیے پر غور ہوگا۔
وزیراعظم سیاسی اور عدالتی معاملات پر میڈیا گائیڈ لائنز بھی دیں گے، عمران خان مختلف امور پر حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔